• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شریف فیملی شوگر ملز منتقلی کیس، اعتزاز احسن کے دلائل مکمل،2 مئی کو وکیل پنجاب حکومت دلائل دینگے

لاہور (نمائندہ جنگ) لاہور ہائیکورٹ نے شریف فیملی کی  شوگر ملز کی منتقلی کے معاملے پر کارروائی 2مئی تک ملتوی کردی ۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے معاملے پر سماعت کی۔ کارروائی کے دوران تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کے وکیل اعتزاز احسن نے دلائل مکمل کرلیے۔ اعتزاز احسن نے مختلف عدالتی فیصلوں کا حوالہ دیا اور موقف اختیار کیا کہ شریف برادران کی ملکیت شوگر ملز کی جنوبی پنجاب میں منتقلی قانون اور آئین کی خلاف ورزی ہے۔ آئندہ سماعت پر پنجاب حکومت کے وکیل خواجہ حارث  دلائل دیں گے۔ 
تازہ ترین