حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) ٹنڈو الہ یار سے تعلق رکھنے والی مری برادری کے افراد اور پی پی کارکنان نے غلام قادر مری کی رہائی کے لئے پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا جس کی قیادت غلام قادر مری کے بھائی اسماعیل خان مری،بھتیجوںاور پی پی کے رہنماؤں نے کی۔ اس موقع پر پی پی رہنما ستار گورانو اور دیگر رہنماؤں نے کہا کہ غلام قادر مری کو اغوا کیا گیا ہے جس کی شدید الفاط میں مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ غلام قادر مری محب وطن انسان ہیں، جبکہ مری برادری کی ملک کی سلامتی کے لئے قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ غلام قادر مری پر اگر کوئی کیس ہے تو اس کو عدالت می پیژ کیا جائے،انہوں نے مطالبہ کیا کہ غلام قادر مری کو فوری ظاہر کرکے عدالت میں پیش کیا جائے ۔