گجرات (نمائندہ جنگ)ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہونے والے ماں بیٹا کا مقدمہ درج کر لیا گیا، پولیس نے سرگودھاروڈ پر آئل ٹینکر اور موٹر سائیکل کے تصادم میں ہلاک ہونے والی خاتون رفعت بی بی، نومولود بیٹے طفل محمد حماداور زخمی شوکت علی کا مقدمہ آئل ٹینکر کے نامعلوم ڈرائیور کیخلا ف درج کرکے لاشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوا لے کر دیں، جنہیں مقامی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا ۔