گجرات (نمائندہ جنگ) مسلح افراد نے گھر گھس کر نوجوان کو قتل کر دیا۔ تھانہ دولت نگر کے گاؤں دھمہ ملکہ میں مسلح افراد نے گھر گھس کر 30 سالہ نوجوان احسن کو فائرنگ کر کےقتل کر دیا اور فرار ہو گئے، پولیس نے لاش قبضہ میں لے کر پوسٹمارٹم کیلئے تحصیل ہسپتال کھاریاں منتقل کر دی اور تفتیش شروع کر دی۔