شیخوپورہ(نمائندہ جنگ سے )مردم شماری کی ٹیم نے خانہ شماری کے دوران شیخوپورہ کے محلہ رحمت کالونی میں گزشتہ 13برس سے غیر قانونی طور پر مقیم دوافغان خاندانوں کا سراغ لگا کر ان کے سربراہوں جمعہ خان اور داد خان سمیت پانچ افراد کو پکڑ کر سٹی بی ڈویژن پولیس کے حوالے کردیا ہے ۔سپروائزر خالد ظہیر کی نگرانی میں محلہ رحمت کالونی گلی نمبر8 اور 9 میں خانہ شماری کا کام مردم شماری کی ٹیم کررہی تھی جس میں پاک فوج جوان بھی شامل تھے اس دوران دو گھروں میں خواتین سمیت 14 افغان باشندے پائے گئے جن کے مردوں کو فوری طور پر حراست میں لیکر پولیس کے حوالے کردیا گیا ۔