سکھر میں واقع شہباز رینجرز ہیڈ کوارٹر میں جرائم پیشہ افراد کے ہتھیار ڈالنے کی تقریب ہوئی، جس کے دوران 50 سے زائد جرائم پیشہ افراد ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوگئے۔
ہتھیار ڈالنے والے ملزمان کا تعلق کندھ کوٹ، کشمور، گھوٹکی، جیکب آباد اور شکارپور کے مختلف قبائل سے ہے، جنہوں نے اسلحہ بھی رینجرز کے حوالے کر دیا جبکہ ملزمان اور ڈالے گئے اسلحے کو میڈیا کے سامنے پیش کیا گیا۔
ملزمان اغوا برائے تاوان، قتل، ڈکیتی سمیت دیگر جرائم میں ملوث رہے ہیں، سیکٹر کمانڈنٹ شہباز رینجرز کرنل امتیاز حسین نے ملزمان کو قومی پرچم، سندھی ٹوپی اور اجرک پیش کی۔