لندن(ایجنسیاں) پاکستان نژاد باکسر عامر خان بولی وڈ اداکارہ شلپا شیٹھی کے ساتھ مل کر جنوبی ایشیا کے یتیم بچوں کی مدد کیلئے امدادی رقم جمع کرنے کے لئے ایک کنسرٹ کا اہتمام کرنے جارہے ہیں، جو 29 اپریل کو برطانیہ میں ہوگا۔عامرخان اور شلپا شیٹھی نے تییم بچوں کی مدد کیلئےاعلان کرتے ہوئے کہا کہ کنسرٹ کا مقصد دنیا کو اس بات سے آگاہ کرنا ہے کہ جنوبی ایشیا میں دنیا میں سب سے زیادہ 40ملین یتیم بچے رہتے ہیں اور وہ اس کنسرٹ کیلئے برطانیہ کے ایک پلیٹ فارم پر جنوبی ایشیا کی اہم شخصیات کو جمع کریں گے۔ ابرار الحق واحد پاکستانی گلوکار ہے جو اس کنسرٹ میں پرفارم کریں گے اور برطانیہ کو اپنی دھنوں سے محظوظ کریں گے۔