کراچی(شکیل یامین کانگا /اسٹاف رپورٹر) ایشین کنفڈریشن ایلیٹ باکسنگ چیمپئن میں شرکت کیلئے8 رکنی پاکستانی ٹیم جمعےکو ازبکستان کے شہر تاشقند پہنچ گئی۔ چیمپئن شپ30 اپریل سے 7 مئی تک جاری رہے گی۔ ٹیم کے ہیڈ کوچ (تھری اسٹار) ارشد حسین ہیں جبکہ49 ویٹ کیٹگری میں محب اللہ، 52 کے جی میں محمد آصف، 64 میں سلمان بلوچ، 69 میں گل زیب، 75 تنویر احمد، 81 میں اویس علی خان، اور91 میں ثنا اللہ مقابلہ کریں گے۔