• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت صحافیوں کے حقوق کے تحفظ اور سکیورٹی یقینی بنائے گی،مریم اورنگزیب

اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار) آٹھویں ویج بورڈز کی تشکیل کے سلسلے میں اہم اجلاس جمعہ کو وزیر مملکت برائے اطلاعات‘نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب کی سربراہی میں منعقد ہوا ۔جس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کے ویژن کے مطابق حکومت عامل صحافیوں کے حقوق کے تحفظ اور سکیورٹی یقینی بنائے گی۔موجودہ جمہوری حکومت آزادی اظہار پر کامل یقین رکھتی ہے۔ اجلاس میں ویج بورڈ کی تشکیل کے حوالے سے مختلف امور اور پہلوؤں کابغور جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ وزارت اطلاعات اس ضمن میں قانون اور انصاف ڈویژن کی ماہرانہ قانونی رائے لی جائے گی اور آٹھویں ویج بورڈ کی تشکیل کے لیے وزارت اطلاعات و نشریات تمام سٹیک ہولڈرز سے مشاورت بھی کرے گی۔ آخری ویج بورڈ اکتوبر2001 میں تشکیل پایا تھا ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے اطلاعات‘نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا کہ موجودہ جمہوری حکومت آزادی اظہار رائے پر کامل یقین رکھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت وزیراعظم محمدنواز شریف کے ویژن کے مطابق صحافیوں کے حقوق اور بہبود کے لیے ہمیشہ کوشاں رہے گی۔اجلاس میں وزار ت اطلاعات ونشریات کے اعلی حکام نے شرکت کی۔
تازہ ترین