گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)اندرون کھیالی دروازہ سمیت ملحقہ تجارتی مراکز میں آتش بازی کا ممنوعہ سامان کھلے عام فروخت کیا جارہا ہے، پٹاخوں کی وجہ سے متعدد بچے اب تک زخمی ہوچکے ہیں، سید نگری بازار، حاجی پورہ بازار، دال بازار، ریل بازار اور بازار الماریاں اور ملحقہ گلیوں میں بھی با اثر افراد آتش بازی کا ممنوعہ سامان فروخت کررہےہیں۔