• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوہدری نثار کو فی الفور استعفیٰ دینا چاہیے، خورشید شاہ

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ آج ڈان لیکس کے سلسلے میں جو بات سامنے آئی وہ افسوسناک ہے، چوہدری نثار کو فی الفور استعفیٰ دینا چاہیے۔

سکھر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر کہا کہ واضح ہورہاہے کہ نوازشریف کی موجودگی میں جے آئی ٹی یا کمیشن کا فیصلہ صحیح نہیں آسکتا، بہت سے لوگوں کوبچانے کے لیے متفقہ فیصلہ کیا جارہا تھا۔

خورشید شاہ نے مزید کہا کہ آئی ایس پی آر کا ٹوئٹ ان کا واضح پیغام ہے کہ وہ رپورٹ سے متفق نہیں، میں بھی بطور اپوزیشن لیڈر اس رپورٹ کو مسترد کرتا ہوں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ دوسری خواتین کو گھر بیٹھنے کا مشورہ دینے سے پہلے وزیراعظم اپنی بیٹی مریم نواز کو گھر بٹھائیں، جب نواز شریف مشکل میں تھے تو ان کے مرد ساتھیوں سے زیادہ ان کی اہلیہ کلثوم نواز نے تحریک چلائی تھی۔
تازہ ترین