کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان نے آسٹریلین نیشنل جونیئر ہاکی چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیت لیا، گرین شرٹس نے فیصلہ کن معرکے میں نیوساؤتھ ویلز کو3.2گولز سے ہرا کر طلائی تمغہ جیتنے کا اعزاز حاصل کیا، ندیم احمد نے 2 اور نوید عالم نے ایک گول کر کے ٹیم کو چیمپئن بنوانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ حریف کی جانب سے ہینرل اور ڈین رچرڈذ نے گول بنائے۔پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگڈئیر خالد کھوکھر، سکریٹری شہباز احمد، کے ایچ اے کے صدر ڈاکٹر جنید علی شاہ، اسما علی شاہ، سکریٹری سید حیدر حسین نے قومی ٹیم کو جیت پر مبارک باد دی ہے۔