• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوسف رضا گیلانی کوجمہوریت کی پاداش میں سزاد دی گئی، خان محمد حسین

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) خان محمد حسین آزاد ممبرفیڈرل کونسل /سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی پاکستان پیپلزپارٹی نے اپنے چیمبرہائی کورٹ میں سید یوسف رضا گیلانی سابق وزیراعظم پاکستان کی سزا ختم ہونے پرایک  تقریب کااہتمام کیا ،جس میں پارٹی کے وکلا ،پارٹی کارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خان محمد حسین آزاد نے کہاکہ سید یوسف رضا گیلانی کوجمہوریت، آئین، بنیادی حقوق کی پاداش میں سزاد دی گئی۔ توہین عدالت کے قانون کے تحت کسی شخص کونہ تو ملازمت سے نکالاجاسکتاہے نہ ہی وزارت عظمیٰ سے سبکدوش کیاجاسکتاہے اگر توہین عدالت کاجرم ثابت ہوجائے تو 6ماہ کیلئے جیل بھیجاجاسکتاہے ، یوسف رضا گیلانی کوچاہیے کہ وہ اپنی سزاپرنظرثانی کی درخواست سپریم کورٹ میں دائرکریں تاکہ انصاف کے تقاضے پورے کئے جاسکیں۔ اس موقع پرمٹھائی بھی تقسیم کی گئی۔
تازہ ترین