ڈیرہ غازی خان (نمائندہ جنگ) عدالت نے قتل کے ملزم کو سزائے موت اور2 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی، تفصیل کے مطابق تھانہ کوٹ چھٹہ کے علاقہ میں نان نفقہ کا دعوٰی کر نے پر ملزم مظہر حسین نے نومبر 2011میں اپنی ساس غلام فاطمہ کو فائرنگ کرکے قتل کردیاتھا، جرم ثابت ہو نے پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خضر حیات نے ملزم مظہر حسین کو سزائے موت اور مقتولہ کے ورثاء کو 2لاکھ روپے جرمانہ ادا کر نے کی سزا سنا دی، عدم ادائیگی جرمانہ پر چھ ماہ قید مزید بھگتنا ہو گی ۔