سرگودھا (نمائندہ جنگ) ڈویژنل صدر پاکستان پیپلز پارٹی وسا بق وز یر مملکت تسنیم احمدقریشی ،ڈویژنل سینئرنائب صدر ملک حامدنوازاعوا ن ، ضلعی جنرل سیکرٹر ی رانا جمشیدخان ،عاصم رضاغوری ،ملک صداقت علی اعوا ن اورمہرامان اللہ گگھ نے پیپلزسیکرٹریٹ اقبال کالونی میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوم مئی کے موقع پر شگاگو کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے پیپلزسیکرٹریٹ اقبا ل کا لونی سے صبح 9بجے ایک بڑی ریلی نکالی جا ئے گی جس میں پاکستان پیپلزپا رٹی کے جیالے مزد ورں سے اظہار یک جہتی کریں گے کیونکہ یکم مئی و ہ تاریخی دن ہے جس د ن شگاگو کے شہداء نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کر کے اپنے حقوق کے تحفظ کیلئے تاریخ رقم کی تھی۔ حکومت مزدوروں کے استحصال اوران پرظلم وستم کی بدترین تاریخ رقم کررہی ہے۔