• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی صنعتکار سجن جندال کو بلا ویزاسرکاری مہمان بنا کر مری لے جانےکیخلاف چیف جسٹس پاکستان سے رجوع کر لیا گیا

لاہور(خبرنگارخصوصی)بھارتی صنعتکار سجن جندال کو سرکاری مہمان بنا کر مری لے جانے کے خلاف  چیف جسٹس پاکستان سے رجوع کر لیا گیا ہے. مقامی وکیل سلیم چودھری نے بھارتی تاجر کو سرکاری پروٹوکول دینے کے معاملے پر چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کو خط لکھا ہے،جس میں نشاندہی کی گئی کہ بھارتی تاجر سجن جندال کے پاس صرف اسلام آباد اور لاہور کا ویزا تھا لیکن سرکاری پروٹوکول کے ساتھ سجن جندال کو مری لے جایا گیا۔خط میں کہا گیا کہ سجن جندال کو اسلام آباداور لاہور کے علاوہ  کسی تیسرے شہر لےجانا ویزا پالیسی کی کھلی خلاف ورزی ہے اور   یہ اقدام ملکی سالمیت کے لیے خطرے  کا باعث بن سکتی ہے۔خط میں چیف جسٹس پاکستان سے درخواست کی گئی کہ ویزا پالیسی کی خلاف ورزی کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔بھارتی صنعتکار
تازہ ترین