• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹنڈوالہ یار،ہزاروں سرکاری کتابیں سرفراز نہر میں پھینکنے کا انکشاف

ٹنڈوالہ یار (نامہ نگار)بکیرا شریف تھانے کی حدود میں سرفراز کینال ریگو لیٹر کے قریب سے بچوں کومفت دی جانے والی سرکاری کتابیں نہر میں پھینکے کا انکشاف، ڈپٹی کمشنر نے واقع کا نوٹس لیتے ہوئے انکوئرای کا حکم دے دیا تفصیل کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے بچوں میں مفت کتابیں فراہم کرنے کے لئے گورنمنٹ پرائمری اسکول کو کتابیں دی گئی تھی جن میں پہلی سے پانچویں کلاس تک کا کورس شامل تھا ان کو نامعلوم افراد نے سرفراز واہ نہر میں بہا دیا مل،نے والی اطلاعات کے مطابق کتابوں کی تعداد ہزاروں میں بتائی جاتی ہیں جو سرفراز نہر میں نامعلوم افراد نے پھینک دی ہیں گوٹھ والوں کی جانب سے مزکورہ واقع کی شدید الفاظوں میں مزمت کی گئی ہے۔
تازہ ترین