گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)گندم کی کٹائی کا سیزن عروج پر ہونے کی وجہ سے شادی کی تقریبات میں بھی کمی آگئی ہے جبکہ اکثریت میرج ہال مالکان نے اپنے اپنے ملازموں کو تنخواہوں کے ساتھ ایک مہینہ کی چھٹی دیکر انہیں گھروں میں بھجوادیا میرج ہال مالکان کے مطابق ہر سال گندم کی فصل کٹائی کے دوران فیکٹریوں ، کارخانوں ، میرج ہالز کے ملازمین کام چھوڑ کر گندم کی فصل کیلئے چلے جاتے ہیں جبکہ شادی بیاہ کی تقریبا بھی صرف شہری لوگ ان دنوں میں کرتے ہیں۔