امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ کراچی کا دھرنا مظلوم عوام کی نمائندگی کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کے الیکٹرک غریبوں کا لہو پی کر اژدھا بن گیا ہے۔
جماعت اسلامی کا کے الیکڑک کیخلاف دھرنا تیسرے روز میں داخل ہو گیا۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق دھرنے سے خطاب کے دوران حکومت پر خوب برسے، کہتے ہیں توانائی کے بحران کا شکار افراد کے لئے دن رات کی مشکلات حکومت کا تحفہ ہیں۔
امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک کے خلاف مہم کسی ایک فرد کا نہیں بلکہ کراچی کی پوری عوام کا مسئلہ ہےاورکے الیکٹرک کو اژدھے سے تشبیہ بھی دی۔
سراج الحق نے حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ مطالبات کی منظوری تک دھرنا جاری رہے گا۔دھرنے سے امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم سمیت دیگر رہنماووں نے بھی خطاب کیا ہے۔