• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

باکسر عامر خان اوران کی اہلیہ افریقی بچے کی کفالت کرینگے

لاہور (نیوز ایجنسیز ) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان اور ان کی اہلیہ فریال مخدوم نے کفالت کیلیے بچہ گود لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ عامر خان نے اپنی فلاحی تنظیم کے تحت  مستحق لوگوں کی مدد کیلئے افریقی ملک گیمبیا کا دورہ کیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ وہاں بچوں کی حالت دیکھ کر انہیں بہت افسوس ہوا، خواہش تھی کہ وہ ہر بچے کو اپنے ساتھ لے جائیں لیکن اس نیک کام کا آغاز وہ ایک بچے کو گود لے کر کریں گے۔ ان کی اہلیہ فریال  مخدوم نے کہا ہے کہ ہمارا مذہب یتیموں کی کفالت کا درس دیتا ہے۔ عامر خان کا کہنا ہے کہ وہ غریب ممالک میں ہسپتالوں اور یتیم خانوں کا زیادہ سے زیادہ قیام کرنا چاہتے ہیں تا کہ غریبوں کی مدد ہو سکے۔
تازہ ترین