گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)کمشنر گوجرانوالہ کیپٹن (ر) محمد آصف نے محکمہ آبپاشی کے افسران کو ہدایت کی ہے کہ مون سون کا سیزن شروع ہونے سے قبل تمام دریاؤں‘ نہروں‘ نالوں کی انسپکشن کرکے ان کے بندوں اورپشتوں کومضبوط بنایاجائے اور اس سلسلہ میں کسی قسم کی کوتاہی و غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔یہ ہدایات انہوں نے آج ڈویژن کے ڈپٹی کمشنروں اور دیگر محکموں کو جاری کئے گئے ایک مراسلہ میں جاری کیں۔ انہوں نے محکمہ آبپاشی کے حکام کو ہدایت کی کہ جہاں کہیں بند کمزور ہیں انہیں فوری طور پر مرمت کیا جائے انہوں نے مزید کہا کہ ذمہ دار افسران ہر 15روز بعد دریاؤں‘ نالوں اور نہرو ں کی انسپکشن کریں اور اس کی رپورٹ انہیں بھجوائی جائے۔