شیخوپورہ(نمائندہ جنگ ) یوم مزدوراں کے موقع پر مصنوعی جنازہ بناکر سینکڑوں ریٹائرڈ ملازمین نے پنشن کی عدم ادائیگی کیخلاف احتجاجی ریلی نکالی اور مطالبہ کیا کہ بلدیاتی اداروں کے ملازمین کو پنشن کی ادائیگی فوری طور پر کی جائے جو چار ماہ سے ادا نہیں کی جارہی جس کے باعث کئی پنشنروں کے گھروں میں چولہے ٹھنڈے پڑ گئے ہیں۔