قصور میں قادر آباد بائی پاس کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں زیر حراست ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا ہے۔
زیر حراست ڈاکو امانت کو پولیس نشاندہی کے لیے لے کر جارہی تھی کہ قادرآباد بائی پاس کے نزدیک اس کے ساتھیوں نے ملزم کو چھڑانے کے لیے فائرنگ کردی۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں زیر حراست ڈاکو امانت مارا گیا۔ ہلاک ملزم 10 سالہ بچی کے اغوا، زیادتی اور قتل جیسے سنگین جرائم میں بھی ملوث تھا۔