• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان ہاکی ٹیم ورلڈ کپ کوالیفائرز کی تیاری ملک میں ہی کریگی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) غیر ملکی دورہ کے حصول میں ناکامی کے بعد پاکستان ہاکی فیڈریشن نے کھلاڑیوں کی تیاری ملک میں ہی کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں بدھ سے لاہور میں سہ فریقی سیریز کا آغاز ہورہا جس میں  پاکستان سینئرز، وائٹس اور پی ایچ ایف ڈیولپمنٹ کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔  اس سیریز کو اگلے ماہ انگلینڈ میں کھیلے جانے والے ورلڈ کپ رسائی رائونڈ کی تیاری کیلئے اہم قرار دیا گیا ہے۔ افتتاحی میچ پاکستان سینئرز اور وائٹس کے درمیان کھیلا جائیگا، پاکستان سینئر ٹیم کی قیادت حسیم خان جبکہ وائٹس کی کاشف شاہ کریں گے۔ دریں اثنا قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ ان دنوں لاہور میں جاری ہے جس میں کھلاڑیوں نے منگل کو بھی دو سیشن میں ٹریننگ کی۔ ہیڈ کوچ خواجہ محمد جنید نے کھلاڑیوں کو ایک گھنٹے کا خصوصی لیکچر دیا ۔
تازہ ترین