• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منورالزماں ویٹرنز ہاکی لیگ، افتتاحی میچ ڈرا ہوگیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام اولمپئنافتخار سید ہاکی گراؤنڈ میں اولمپیئن منورالزمان ویٹرنزہاکی لیگ فلڈ لائٹ کا آغاز مسز تحسین منورالزمان نے ہٹ لگا کر کیا .پہلا میچ اے او کلینک ہاکی کلب اور اولمپیئن افتخار سید ہاکی کلب کے درمیان کھیلا گیا جو بغیر گول کے برابر رہا۔ اس موقع پر منورالزمان کے اہلخانہ سمیت کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر جنید علی شاہ، سیکریٹری حیدر حسین، اولمپیئن منصور احمد، چیئرمین کے ایچ اے گلفراز خان اور دیگر بھی موجود تھے۔ کےایچ اے کے صدر جنید علی شاہ نے بحیثیت پلیئر اے او کلینک ہاکی کلب کی نمائندگی کی ۔
تازہ ترین