مردان ( نمائندہ جنگ ) مردان کی وکلاء برادری آج اپنے مطالبات کے حق میں عدالت سے بائیکاٹ کریں گے ڈسٹرکٹ بار کے جنرل سیکرٹری زربادشاہ ایڈووکیٹ کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلز کے مطابق صوبائی حکومت کی طرف سے پرانے جیل کی جگہ جوڈیشل کمپلیکس پر تعمیراتی کام شروع نہ ہونے اوردیگر وعدے پورے نہ کرنے کے خلاف آج بدھ کو تمام وکلاء عدالتوں سے بائیکاٹ کریں گے پریس ریلز میں وکلاء سے کہاگیاہے کہ وہ مطالبے کے حق میں کسی بھی عدالت میں پیش نہ ہوں ۔