شیخوپورہ (نمائندہ جنگ سے)ہائی کورٹ سے قتل کے مجرم کی سزاعمرقید میں تبدیل کر دی۔لاہور ہائی کورٹ نے تھانہ صدر کے گاؤں ایشر کے کے قتل کیس کے مجرم عثمان عرف شنان کو سیشن کورٹ سے دی جانیوالی سزائے موت کے حکم کی توثیق نہ کی ہے اور سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کردیا ہے عثمان عرف شنان کو ایڈیشنل سیشن جج مسز جزیلہ اسلم نے اپریل 2012 ء کو کاشتکار یاسین کو قتل کرنے کے جرم میں سزائے موت اور 2لاکھ روپے ہرجانہ کی سزا کا حکم سنایا تھا لاہور ہائی کورٹ نے ہرجانہ کی سزا برقرار رکھی ہے ۔