سکھر (بیورو رپورٹ)سندھ ہائیکورٹ سکھر بینچ نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ کے بھائی اور پاکستان انجینئرنگ کونسل کے سابق چیئرمین ، ان کے بھتیجے ایم پی اے سمیت چار افراد کی ایف آئی اے کے کیس میں ایک،ایک لاکھ روپے کی ضمانت قبل از وقت گرفتاری منظور کرلی ہے، ایف آئی اے اسلام آباد نے 25 اپریل کوقائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ کے بھائی پاکستان انجنیئرنگ کونسل کے سابق چیئرمین عبدالقادر شاہ اور ان کے بھتیجے کنسٹرکشن کمپنی کے مالک اور رکن صوبائی اسمبلی اویس قادر شاہ کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا کہ عبدالقادر شاہ نے عہدے پر موجود رہتے ہوئے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کر کے اپنے بیٹے اویس قادر شاہ اور دیگر کی کنسٹرکشن کمپنیاں رجسٹرڈ کی ہیں جبکہ ایف آئی اے کیس میں پاکستان انجنیئرنگ کونسل کے رجسٹرار عبدالرؤف شیخ، انرولمینٹ کمپنی کے ممبران اور کمپنی کے مالکان کو بھی کیس میں شامل کیا تھا ،سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ کے جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس رشید احمد سومرو پر مشتمل ڈبل بینچ نے ضمانت کی درخواست کی سماعت کی۔