ایک چوہدری نے دوسرے چوہدری کو چیلنج دیدیا ،اعتزاز احسن نے کہا کہ نثار علی خان درست کہتے ہیں کہ ٹوئٹس زہر قاتل ہیں،ان میں جرات ہے تو مریم نواز کے ٹوئٹس بھی بند کرائیں۔
پیپلز پارٹی نے ڈان لیکس کی تحقیقات اور متوقع رپورٹ مسترد کردی ،اعتزاز احسن نے دعویٰ کیا کہ ڈان لیکس پر طارق فاطمی اورراو تحسین کو قربانی کا بکرا بنایا گیا ہے۔
اس سے قبل سینیٹ میں گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ حکومت دو ملازمین کو قربانی بکرا بناکر مریم نواز کو بچانا چاہتی ہے۔