کراچی (اسٹاف رپورٹر) سول اسپتال کراچی میں ضلع دادو سے تعلق رکھنے والے 23مریض عرفان چارن نے صوبائی وزیر صحت سے درخواست کی ہے کہ ان کا مفت علاج کرایا جائے ۔ اسپتال میں داخل 23سالہ عرفان چارن نے بتایا کہ ان کے پیٹ میں سات کلو وزنی رسولی ہے اور ایک پاؤں سوج کر وزنی ہو گیا ہے۔ اسپتال کے ڈاکٹروں نے انہیں آپریشن کی تاریخ دی ہے لیکن وہ اس سے مطمئن نہیں ہے اس لئے وہ وزیر صحت سے درخواست کرتے ہیں کہ اس کا مفت اور بہترین علاج کرایا جائے ۔