• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انسداد خسرہ مہم کے پہلے روز راولپنڈی میں 75 ہزاربچوں کو ٹیکے لگائے گئے

راولپنڈی (نمائندہ جنگ)انسداد خسرہ مہم کے پہلے روز راولپنڈی میں 75000 بچوں کو خسرہ سے بچائو کے لئے ٹیکے لگانے کا ہدف حاصل کر لیا گیا ۔ 91یونین کونسلوں میں ٹیمیں متحرک ہیں اور گھر گھر جا کر چھ ماہ سے پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو خسرہ سے بچائو کے ٹیکے لگائے جارہے ہیں، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر راولپنڈی ڈاکٹر عبدالجبار گوندل نے اس موقع پر بتایا کہ صوبائی سطح پر جاری چھ روزہ انسداد خسرہ مہم کے دوران بچوں کو خسرہ سے بچائو کے ٹیکے لگانے کے ساتھ ساتھ والدین کو دیگر بیماریوں سے بچائو کے بارے میں بھی آگاہ کیا جارہا ہے۔
تازہ ترین