گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن گوجرانوالہ کی 4ٹیموں نے شہر بھر کی ناکہ بندی کر کے400گاڑیوں کی غیر نمونہ پرائیویٹ نمبر پلیٹس اتار لیں جبکہ 27گاڑیوں کو مختلف تھانوں میں بند کر دیا موٹر برانچ کے انچارج محمد امجد بٹر نے بتایا کہ سیالکوٹ بائی پاس ، لوہیانوالہ بائپاس سمیت مختلف علاقوں میں ناکہ بندی کی گئی اس دوران 4سو سے زائد کاروں ، ویگنوں ، موٹر سائیکلوں وغیرہ کی غیر نمونہ اور پرائیویٹ نمبر پلیٹس اتار لی گئیں ۔