• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوازشریف کے استعفیٰ کا انتظار ہے،چوہوں کی قربانی نہیں چلے گی،سراج الحق

لاہور (نمائندہ خصو صی)جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ نواز شریف کے استعفیٰ کا انتظار ہے،چوہوں کی قربانی نہیں چلے گی، ملک میں آخری کرپٹ شخص تک اس کا پیچھا کریں گے ، نیب ، ایف آئی اے اور سٹیٹ بنک سمیت قومی اداروں نے عوام کو مایوس کیا ،۔ پاناما لیکس کی مزید تحقیقات کے لئے جو تین رکنی بنچ بنایا ہے اسے خوش آئند سمجھتے ہیں ۔ اب قومی اداروں کو بغیر کسی لالچ و خوف بنائی جانے والی جے آئی ٹی سے تعاون کرنا چاہیے ۔ وہ گزشتہ روز جماعت اسلامی کے ہیڈ کوارٹر منصورہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ اب کرپشن اور پاکستان ایک ساتھ نہیں چل سکتے ۔ کرپشن نے ادارے برباد اور قوم کو مفلوج کر کے رکھ دیا ہے جس کے باعث بے روزگاری ، مہنگائی اور دیگر مسائل میں اضافہ ہوا ہے ۔ اسی وجہ سے قوم کو بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا سامنا ہے ۔
تازہ ترین