لاہور(خصوصی رپورٹر)ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ حکمرانوں نے سچ بولنے پربے رحم طاقت استعمال کی اور آزادی اظہار کے آئینی حق کو صدق دل سے قبول نہیں کیا۔جو کوئی بھی شخصی اقتدار پر تنقید کرتا ہے اس کے خلاف جھوٹے مقدمات قائم کر دئیے جاتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ شریف حکومت کے کردار کے خلاف بولنے پر 17 جون 2014 کے دن ماڈل ٹاؤن میں 100 لوگوں کو گولیاں ماری گئیں اور ہزاروں کارکنوں کو پولیس نے اغوا کیا اور بیہمانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔انہوں نے آزادی صحافت کے عالمی دن کے موقع پر اپنے بیان میں کہا کہ صحافیوں نے ہر دور میں جان ہتھیلی پر رکھ کر جمہوریت،ملکی سلامتی اور عوامی حقوق کا تحفظ کیا اور اس عظیم جدوجہد میں صحافیوں نے شہادتیں بھی قبول کیں۔