کراچی (اسٹاف رپورٹر) رواں ماہ ہونے والے اسلامک یک جہتی گیمز کے دستےکو حتمی شکل دینے کے لئے پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن نے جمعے کو لاہور میں اس ایونٹ میں حصہ لینے والی فیڈریشن کے صدر اور سیکریٹریز کا اجلا س طلب کر لیا ہے۔ پاکستان کا دستہ 189 کھلاڑیوں اور آفیشلز پر مشتمل ہوگا، گیمز 12 سے 22 مئی تک ہونگے۔ پاکستان اسپورٹس بورڈ نے باسکٹ بال ٹیم کو اسلامک گیمز سے باہر کردیا جس کے کھلاڑیوں نے چار ماہ تک کیمپ میں ان کھیلوں کی تیاری کی، اس فیصلے سے کھلاڑیوں کو شدید مایوسی کا سامنا کرنا پڑا۔