راولپنڈی (وقائع نگار) ڈسٹرکٹ جیل کوہاٹ میں 3دہشتگردوں کو پھانسی دے دی گئی۔ تینوں دہشتگردوں کو فوجی عدالتوں نے پھانسی کی سزا سنائی تھی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پھانسی پانے والے دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے تھا۔ تینوں دہشتگرد سکیورٹی فورسز پر حملوں اور بم دھماکوں میں ملوث تھے۔ دہشتگرد شہری کے قتل میں بھی ملوث تھے۔ حسن ڈار‘ عمرزادہ اور حضرت علی ولد فضل ربی کو پھانسی دی گئی ہے۔