• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان،جہانیاں میں سرچ آپریشن‘گوجرانوالہ سے2دہشتگردگرفتار

ملتان ،لاہور، کوئٹہ،ڈیرہ اسماعیل خان( سٹاف رپورٹر،کرائم رپورٹر ،نامہ نگار ،ایجنسیاں ) کوہلو میں ٹریکٹربارودی سرنگ سے ٹکرا گیا،2افرادز خمی ، گوجرانوالہ میں 2دہشتگرد ،ڈیرہ اسماعیل خان  میں  مبینہ ٹارگٹ کلر گرفتار،ملتان اور جہانیاں میں سرچ آپریشن کے دوران   11افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے تفصیلا ت کے مطابق کوہلو کی تحصیل ماوند میں ٹریکٹر بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں دو افراد عزیز خان اور چار گل شدید زخمی ہوگئے علاوہ ازیں  سی ٹی ڈی پولیس گوجرانوالہ کو مخبری ہوئی کہ دو دہشت گرد جن کا تعلق داعش سے ہے وہ گوجرانوالہ بس سٹینڈ کے قریب موجود ہیں اور حساس مقامات پر دہشت گردی کرنا چاہتے ہیں۔ پولیس نے چھاپہ مار کر دہشت گردوں شہزادہ نوید حسین اور محمد شعیب کو گرفتار کرکے ایک کلو گرام سے زائد دھماکہ خیز مواد، ڈیٹونیٹر اور دیگر سامان برآمد کر کے  مقدمہ درج کر لیا  ہے دریں اثنا محکمہ انسداد دہشتگردی نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے قاسم آباد کلاچی میں کارروائی کے دوران مبینہ ٹارگٹ کلر حافظ معزالدین کو گرفتار کرلیا۔ملزم پولیس موبائل پر حملے سمیت کئی وارداتوں میں ملوث رہا ہے۔ملزم کے قبضے سے 5 دستی بم،کلاشنکوف اور گولیاں بھی برآمد کی گئی ہیں۔ ملتان  تھانہ شاہ شمس کے علاقے رنگیل پور میں سرچ آپریشن کیا گیا  3افراد  کوگرفتارکرکے  1300گرام چرس برآمد کرلی گئی۔بتایا گیا ہے کہ سرچ آپریشن 7گھنٹوں تک جاری رہا ۔سرچ آپریشن کے دوران آنے جانے والے تمام راستوں پر ناکہ بندی کی گئی اور ہر شخص کو باریکی سے چیک کیا گیا، 200گھروں کی بائیو میٹرک سکیننگ کی گئی اور علاقے میں موجود مارکیٹس اور دکانوں کو بھی چیک کیا گیا علاقے میں کرائے پر رہنے والے افراد کے مکمل کوائف چیک کئے گئے اور مالکان کو بلا کر تصدیق کی گئی علاوہ ازیں علاقے میں موجود تمام لوگوں کو موجودہ حالات سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی تاکہ عوام کسی بھی ناگہانی صورتحال سے خود کو بچاتے ہوئے پولیس کو بروقت اطلاع دیں اور جرم کوختم کرنے میں پولیس کا بھرپور ساتھ دیں،120افراد کی بائیو میٹرک چیکنگ بھی کی گئی۔جہانیاں ظفراللہ چوک اور عطا ٹاؤن کے علاقوں میں سرچ آپریشن کیا گیا  اس  دوران 39 گھروں کی تلاشی اور68افراد کی بائیو میٹرک تصدیق کی گئی 2اشتہاری ملزموں کو گرفتار کیاگیاجبکہ  ایک شخص سے  پسٹل برآمدہوااور6مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ایس ایچ او تھانہ جہانیاں نے بتایا کہ جہانیاں کے علاقہ میں منشیات کے خاتمے کے لئے خصوصی مہم کا آغاز کیاگیا ہے۔
تازہ ترین