مردان ( نمائندہ جنگ ) پرائس ریویو کمیٹی کے اجلاس سے قبل ہی شیر فروشوں نے 10روپے فی کلو دودھ کی قیمتوں میں ازخود اضافہ کردیا شہری بلبلا اٹھے ،انتظامیہ نے بھی چپ سادھ لی ہے 9اپریل کو ڈپٹی کمشنر مردان نے قیمتوں کے تعین کے لئے پرائس ریویو کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیاہے تاہم شہر کے شیر فروشوں نے انتظامیہ کے احکامات کو با لائے طاق رکھ کر دووھ کی قیمتوں میں ازخود اضافہ کردیاہے جس کے باعث شہریوں میں شدید غم وغصے کی لہر دوڑ گئی ہے شمسی روڈ ،بکٹ گنج، خاکسار اوردیگر علاقوں میں شیر فروشوں نے دس روپے فی کلو ازخود اضافہ کیاہے شہریوں نے انتظامیہ سے اس صورت حال کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے۔