• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تربت : بی این پی عوامی کےرہنما کے کزن کی لاش برآمد، نوکنڈی میں بچے کی خودکشی

کوئٹہ (نمائندہ جنگ)تربت سے بلوچستان نیشنل پارٹی(عوامی )کےنائب صدر کے کزن کی لاش برآمد ہوئی لیویز ذرائع کے مطابق دشت لیویز گزشتہ روز تربت کے علاقے دشت شکرو میں معمول کی گشت کر رہی تھی کہ سڑک کنارے سے ایک لاش ملی جسے تحویل میں لے کر ہسپتال پہنچایا جہاں لاش کی شناخت برکت علی رند کے نام سے ہوئی جو بلوچستان نیشنل پارٹی(عوامی )کےنائب صدر سابق صوبائی وزیر محمد علی رندکا کزن تھا جسے نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر نے کے بعد لاش پھینک کر فرار ہو گئے ہسپتال میں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی ۔ ادھر نوکنڈی سے نامہ نگار کے مطابق کلی زور آباد کے رہائشی جیلانی محمدزئی کے 12 سالہ بیٹے  وحید نے گلے پھندا ڈال کر خودکشی کرلی تاہم خودکشی کی وجوہات معلوم نہ ہوسکیں۔
تازہ ترین