کراچی میں وزارت بلدیات اور کے ایم سی میں بینظیر بھٹو پارک پر تنازع شدت اختیار کرگیا، کے ایم سی کا عملہ مقدمہ درج کرانے بوٹ بیسن تھانے پہنچ گیا۔
کے ایم سی کے وکیل محمد شعبان نے بوٹ بیسن تھانے کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولیس افسران ہماری درخواست وصول نہیں کررہے۔
پولیس افسران کا کہنا ہے کہ انہیں صوبائی حکومت کی جانب سے درخواست وصول کرنے سے منع کیا گیا ہے۔
کے ایم سی کے وکیل نے آئی جی سندھ سے درخواست وصول کرانے کا مطالبہ بھی کیا، ان کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر پارک کے ایم سی کی مدعیت میں قبضے کی دفعات کے تحت مقدمہ دراج کرانا چاہتے ہیں ،جس میں کے ڈی اے کے افسران کو بھی نامزد کرنا چاہتے ہیں ۔