پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے کہا ہے کہ رواں برس نومبر میں رنگ میں واپسی کے لئے پر امید ہوں۔
تیس سالہ عامر خان آخری بار گزشتہ سال مئی میں رنگ میں نظر آئے تھے جب میکسین باکسر ساؤل ایلواریز نے انہیں ڈبلیو بی سی مڈل ویٹ ٹائٹل مقابلے میں چھٹے راؤنڈ میں ناک آؤٹ کیا تھا۔
اپنے ایک بیان میں عامر خان نے کہا کہ رواں ماہ کے آخر میں مقابلے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا لیکن رمضان المبارک کی وجہ سے مجھے پلان بدلنا پڑا ۔
ان کا کہنا ہے کہ ایک بڑا مقابلہ جیت کر کیریئر اختتام کرنا چاہتا ہوں ۔