وزیر اعظم نواز شریف سے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے ملاقات کی ہے، ملاقات میں ملکی سلامتی کی صورتحال پربات چیت کی گئی ۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم اور وزیر داخلہ کی ملاقات میں سیکورٹی سے متعلق حکومتی اقدامات پربات چیت کی گئی جبکہ ڈان لیکس رپورٹ کی سفارشات کے معاملے پر بھی غور کیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں وزارت داخلہ کے متوقع نوٹیفکیشن کے نکات کا بھی جائزہ لیا گیا ہے۔