امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے چمن میں افغان فورسز کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت افغانستان میں بھارتی لابی مضبوط ہوگئی ہے۔
ٹانک کے نواحی علاقے ملازئی میں قبائلی اجتماع سے خطاب میں ان کا کہناتھاکہ بھارت نہیں چاہتا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان دوستی ہو اور ہماری سرحد پرامن بنے۔
امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ قبائیلوں نے قیام پاکستان اور جہاد کشمیر میں بے پنا ہ قربانیاں دی ہیں،ن لیگ کی حکومت میں امیروں نے غریبوں کو لوٹا، غریبوں سے ناانصافی نہیں ہونے دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا دور آیا تو خارجہ پالیسی تبدیل کریں گے، عوام کے مشورے سے ایک نئی خارجہ پالیسی عوام کو دیں گے ، جس سے کوئی پاکستان پر حملہ آور نہ ہوسکے۔