کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان ٹیبل ٹینس فیڈریشن نے اسلامک جہتی گیمز کےلئے دس رکنی قومی ٹیبل ٹینس ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔ مرد کھلاڑیوں میں عصام قریشی، رمیض خان، عبدالرحیم اور شجاعت حسین جبکہ خواتین کھلاڑیوں میں شبنم بلال، راحیلہ کاشف ، عائشہ اقبال اور صوبیہ فریاد شامل ہیں شاہد بلوچ کو ٹیم کا منیجر اورسلیم عباس کاظمی کو کوچ مقرر کیا گیا ہے۔ ٹیم کا تربیتی کیمپ پاکستان اسپورٹس کمپلیکس، اسلام آباد میں جاری ہے۔ فیڈریشن کے سیکریٹری خواجہ حسن ودود کے مطابق حکومت ٹیبل ٹینس کی سالانہ گرانٹ میں اضافہ کرے۔