مردان ( نمائندہ جنگ) شہری علاقہ نوے سڑک کس کورونہ میں زبانی تکرار پر دو فریقین کے مابین فائرنگ کے نتیجے میں خاتون سمیت 2افراد جاں بحق ہو گئے تھانہ پارہوتی کے کسکورونہ سعید آباد کے رہائشی یاسر اقبال ولد نا صر اقبال نے اپنی رپورٹ میں پولیس کو بتایا کہ وہ اپنے بھائی کے ہمراہ حسب معمول شام کو دوکان سے گھر جارہاتھا کہ مسلح ملزمان ناصر ولد یعقوب اور قاسم خان نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں اس کا بھائی بلال جاں بحق ہو گیادوسرے فریق کے قیصر ولد یعقوب نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنی بیوی مسماۃ (خ) کے ساتھ گھر میں موجود تھا کہ ملزمان طاہر ، جنیداور یاسر گھر میں گھس آئے اور فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں اس کی بیوی موقع پر جاں بحق ہو گئی۔ پولیس نے مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ پولیس کے مطابق واقعہ زبانی تکرار پر پیش آیا ہے۔