• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بینظیر بھٹو شہید میڈیکل کالج میرپور کے امتحان کے نتائج کا اعلان

میرپور (نمائندہ خصوصی ) محترمہ بینظیر بھٹو شہید میڈیکل کالج میرپور کے پہلے سیشن کے پانچویں سال کے امتحان کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ۔آزاد جموں وکشمیر یونیورسٹی کی جانب سے جاری کردہ ایم بی بی ایس کے رزلٹ کے مطابق پانچویں سال کے امتحان کا مجموعی نتیجہ 95فیصد رہا اس امتحان میں کل94 طلبا ء میں سے 87 پاس ہوئے ۔ایک طالب علم امتحان سے غیر حاضر 5 طلباء وطالبات فیل ایک کا نتیجہ لیٹر ان رہا پاس ہونے والے طلبا وطالبات میں 34طلبا اور 53طالبات ہیں۔ڈاکٹر بننے والے طلباو طالبات میں سے ایک سری نگر،4 گلگت بلتستان ،1فاٹا،2 پنجاب،4خیبرپختونخواہ ۔1 سندھ اور74 طلباوطالبات کا تعلق آزاد جموں وکشمیر اور مہاجرین سے ہے۔ٍٍاس امتحان میں پہلی دس پوزیشنوں میں طلبامیں عدنان شریف،،نوید کمال ، باسط جاوید ملک ،تنزیل احمداور مہتاب احمد جبکہ طالبات میں فائزہ شاہنواز ، مصباح سلیم ،منزرہ مدثر ،نزہت فاطمہ ،رقعیہ نذیر ،ربعیہ اسلم ،سدرہ یونس نے نمایاں پوزیشن حاصل کیں ۔ مجموعی طور پر طلبا وطالبات میں عدنان شریف نے پہلی ،فائزہ شاہنوازنے دوسری ، مصباح سلیم نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔محترمہ بینظیر بھٹو شہید میڈیکل کالج میرپور کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر میاں عبدالرشید نے ایم بی بی ایس پاس کرنے والے ڈاکٹرز اور ان کے والدین کا مبارک باد دیتے ہوئے ان کے تابناک مستقبل کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
تازہ ترین