گوجرانوالہ( نمائندہ جنگ)مردم شماری کے پہلے مرحلہ میں گوجرانوالہ ریجن نے ٹارگٹ سے 2 روز قبل ہی کام کرلیا ، 1680 بلاکس میں مردم شماری کی گئی جس کا ٹارگٹ 8 مئی تھا مگر عملہ نے 6 مئی کو ہی کام کرلیا اور پہلی پوزیشن حاصل کرلی، مردم شماری کی فوکل پرسن ڈاکٹر حفصہ رانی نے کہا کہ مردم شماری عملہ کی کامیابی ہے کہ انہوں نے گھر گھر جاکر مشکلات کے باوجود کام وقت سے پہلے مکمل کرلیا ہے اب دوسرا مرحلہ 11 مئی کو شروع ہوگا۔