پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے امکان ظاہر کیا ہے کہ ’ہوسکتاہے اسی سال انتخا بات ہوجائيں۔
راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ وزيراعظم کو خود سے استعفیٰ دیناچاہیے تھا ،مگر انہوں نے نہیں دیا ، اب انہيں خود ہی مستعفیٰ ہوجانا چاہیے تھا ۔
انہوں نے بتایا کہ اب بات آگے نکل گئی ہے ، جے آئی ٹی بن گئی ہے ، ملک کو مجموعی طورپر مفاہمت کی پالیسی کی ضرورت ہے، پرویز اشرف نے بتایا کہ دوہزار اٹھارہ پیپلز پارٹی کا سال ہوگا ۔
راجہ پرویز اشرف نے یہ بھی کہاکہ پرویز مشرف اور نواز شریف عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے لیکن وہ چار گریڈ کی نوکری دینے پر عدالتوں کے چکر لگاتے رہے ۔