• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم فلم انڈسٹری کی بحالی چاہتے ہیں،مریم اورنگزیب

Pakistan Want To Restore Film Industry Mary Aurangzeb
وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ وزیراعظم فلم انڈسٹری کی بحالی چاہتے ہیں،وہ انڈسٹری کو زبوں حالی سے نکالنے کی کوشش کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فلم میکرفلم بنانے کے لیے آلات درآمد کرنا چاہے گا تو حکومت تعاون کرے گی،قومی و ثقافتی ورثے سے متعلق فلم سازی پر بھی حکومت تعاون فراہم کرے گی۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ فلم میکنگ پر زیادہ توجہ ہے،فلم انڈسٹری کے لیے آلات منگوانے پر سہولت دیں گے، پاکستان کی پہلی فلم پالیسی کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی فلم انڈسٹری کے لیے گورنر ہاؤس کے دورازے کھولنے پر گورنر سندھ محمد زبیر کے شکر گزار ہیں۔

مریم اورنگزیب کا یہ بھی کہنا تھا کہ فلمی صنعت کی بحالی وقت کی اہم ضرورت ہے، فلمی صنعت سے وابستہ افراد سے رابطے گورنر ہاؤس کے دروازے بند کر کے نہیں ہو سکتے۔
تازہ ترین