کراچی (نیوز ڈیسک) سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت نے کراچی میں کرکٹ اکیڈمی کیلئے زمین دینے سے انکار کردیا ہے۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ سندھ حکومت کا کرکٹ اکیڈمی کے لیے زمین نہ دینا افسوسناک ہے، اگر بینظیر زندہ ہوتیں تو سندھ اور کراچی کا یہ حال نہ ہوتا۔